بارش کے بعد مٹی سے خوشبو کیوں آتی ہے؟ جانئے حیرت انگیز معلومات


بارش کا سہانا موسم اور ٹپ ٹپ برستی بوندیں انتہائی دلکش اور حسین منظر پیش کرتی ہیں جو دلودماغ کو تازگی فراہم کرتا ہے۔ لیکن بارش کے بعد جو مٹی کی خوشبو ہوتی ہے وہ موسم کو انتہائی خوشگوار اسکی کی خوبصورتی میں اضافہ کردیتی ہے۔ بارشوں کی ایک بوند پڑتے ہی سارا ماحول مٹی کی خوشبو سے جاتا ہے اور یوں محسوس ہوتا ہے جیسے قدرتی پرفیوم کی خوشبو سارے جہاں میں پھیل گئی ہو۔

کیا آپ جانتے ہیں مٹی کی یہ حسین خوشبو کیوں آتی ہے اور اس کو کیا کہا جاتا ہے؟

بارش کے موسم میں پھیلنے والی اس خوشبو کو پیٹریکور کہا جاتا ہے۔ جو کہ ایکٹی نوموسیٹس نامی بیکٹریا کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے ۔ یہ بیکٹریا اس وقت مٹی میں اپنی نشوونما پاتا جبکہ اسےنمی اور حرارت دونوں ایک ساتھ ملتی ہیں۔۔ ان کی جسامت ہلکی ہوتی ہے اور بارشوں کے موسم میں ان کی ہلکی جسامت کی وجہ سے ہی ہوا اور بارش کا پانی انہیں باآسانی ماحول میں بکھیر دیتے ہیں۔ اس کے بعد یہ اس پورے علاقے میں پھیل جاتے ہیں جہاں بارش ہوتی ہے اور نم ہوا کی وجہ سے ان کی خوشبو ہمیں محسوس ہوتی ہے۔

مٹی کے اندر پائے جانے والے اس بیکٹیریا کی خوشبو ہمیں بارش کے بعد مٹی کی ہی خوشبو لگتی ہے لیکن درحقیقت ایسا بلکل نہیں ہوتا۔

 


Comments

Post a Comment