آجکل اسمارٹ فونز کا استعمال تو اب عام ہے اور بیشتر افراد کے پاس مختلف کمپنیوں کی یہ ڈیوائسز موجود ہیں۔ ۔ ۔ ۔ ۔
مگر کیا آپ کو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اسمارٹ فونز کی زندگی ایک یا 2 سال سے زائد نہیں ہوتی جس کے بعد بہت مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔
درحقیقت اکثر افراد چند ایسی غلطیاں کرتے ہیں جو بظاہر نقصان دہ نہیں ہوتیں مگر اسمارٹ فونز کی زندگی مختصر کرنے کا باعث بن جاتی ہیں۔
اور یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ نیا فون سستا نہیں ہوتا تو اس لیے ہر ایک کی خواہش ہوتی ہے کہ جب تک ممکن ہو اسے استعمال کیا جائے، اگر آپ کی بھی خواہش ہے تو مندرجہ ذیل غلطیوں سے بچیں جو فونز کی زندگی کے لیے تباہ کن ہوتی ہیں۔
نوٹیفکیشنز کے لیے وائبریشن کو ترجیح دینا
آپ کا فون، دیگر کسی ٹول یا ڈیوائس کی طرح عمر گزارتا ہے اور زیادہ استعمال پر اس کی افادیت کم ہونے لگتی ہے۔ماہرین کے مطابق کچھ فیچرز جیسے وائبریٹنگ نوٹیفکیشنز کے نتیجے میں فون کے لیے کام کرنا مشکل ہوتا ہے، کیونکہ اس کے نتیجے میں فون کو غیر ضروری کاموں کے لیے بھی مکمل گنجائش کے ساتھ کام کرنا پڑتا ہے۔ انسانوں کی طرح ایک فون کو بھی کچھ آرام کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ اسکے افعال متاثر نہ ہوں۔
غیر ضروری ایپس کو فون میں رکھنا
آئی فون ہو یا کوئی اینڈرائیڈ ڈیوائس، ایسی ایپس جن کو استعمال نہیں کیا جاتا ہے وہ بیٹری لائف کو چوستی ہیں، مثال کے طور پر آپ ایک ایپ کو صرف ایک بار اوپن کرتے ہیں اور پھر اسے کبھی دوبارہ استعمال نہیں کرتے، تو یہ ایپ ممکنہ طور پر پس منظر میں کام کرتی رہتی ہے۔
ایسی ایپس جن کو استعمال نہیں کرتے تو بہتر ہے کہ ان کو ڈیلیٹ کردیں جس سے نہ صرف بیٹری لائف بڑھ جائے گی بلکہ قیمتی اسپیس بھی حاصل ہوسکے گا۔
بیٹری کو چوسنے والی ایپس
کچھ ایپس ایسی ہوتی ہیں جو بیٹری کو بہت جلد ختم کرتی ہیں جن میں اسنیپ چیٹ، گوگل میپس، نیٹ فلیکس اور فیس بک قابل ذکر ہیں۔
دی گارڈین کے مطابق صرف فیس بک ایپ کو اینڈرائیڈ سے ڈیلیٹ کرکے بیٹری لائف کو 20 فیصد بہتر بنایا جاسکتا ہے جبکہ فیس بک میسنجر ایپ سے بھی چھٹکارا پالیں تو دیگر ایپس کا لوڈ ٹائم 15 فیصد تیز ہوسکتا ہے۔
بہت زیادہ برائٹ اسکرین
اب وہ دن ختم ہوگئے جب فون کی اسکرین بہت چھوٹی ہوتی تھی مگر آپ کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ یہ بڑی اسکرینیں فون بیٹری کی سب سے بڑی دشمن ہیں۔اس لیے ضروری ہے کہ ڈسپلے مینیو میں اڈاپٹو برائٹنس کو ٹرن آن کردیں، جس سے فون کو اسکرین برائٹنس ماحول کے مطابق ایڈجسٹ کرنے میں مدد ملے گی۔
اپنے بستر یا تکیے کے نیچچے رکھنا
سوتے ہوئے فون کو تکیے کے نیچے رکھنا بھی اس کی زندگی کو مختصر کرسکتا ہے جس کی وجہ اس ڈیوائس میں پیدا ہونے والی حرارت ہے۔
فون کو چارجنگ کیبل پر لگا چھوڑ دینا
اپنے فون کو بیٹری فل ہونے پر بھی چارجر سے نہ نکالنا اس کی بیٹری کو نقصان پہنچانے کا باعث بن سکتا ہے، ایسا نہیں کہ فون میں پاور اوورلوڈ ہوجائے گی بلکہ حرارت بیٹری کو نقصان پہنچاسکتی ہے، خاص طور پر اگر آپ کی چارجنگ کیبل ناقص ہو۔
Aahhh🤥
ReplyDeleteHmm i will try to make my mobile haayat longer😁
Informative
ReplyDelete